ہائیکنگ اور ٹریکنگ کا شوق رکھنے والے مناظرِ فطرت کے دیوانے ہوتے ہیں۔ اس قسم کے لوگوں پر جھیلیں اور آبشاریں ایک عجیب سی سرخوشی طاری کیا کرتی ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی جھیل کے بارے میں آئندہ کبھی آپ کو آگاہ کیا جائے گا، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی بلند ترین آبشار کون سی ہے؟
اگر آپ نہیں جانتے، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ اس کانام ’’اینجل فالز‘‘ ہے اور یہ جنوبی امریکہ کے ملک ونزویلا میں ہے۔
اس آبشار کا پانی 978 میٹر کی بلندی سے گرتا ہے۔ اگر آپ اس کی بلندی کا اندازہ نہیں لگاسکتے، تو چلئے یہ بھی ہم بتا دیتے ہیں کہ یہ ایفل ٹاؤر (پیرس) سے تین گنا زیادہ بلند ہے۔