وکی پیڈیا کے مطابق ترکی کے قوم پرست شاعر، ناول نگار، ڈراما نویس، صحافی، مترجم اور سماجی مصلح نامق کمال 2 دسمبر 1888ء کو خیوس، ترکی میں انتقال کرگئے۔
21 دسمبر 1840ء کو استنبول میں پیدا ہوئے تھے۔ نامق کے افکار نے نوجوانان ترک اور ترک قوم پرست تحاریک پر زبردست اثرات ڈالے۔ترک زبان کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھی نامق نے اپنا حصہ ڈالا۔ ترکی زبان کے غیر ملکی طلبہ کے لیے لسانی مواد تیار کرنے والے بہترین مصنفین میں سے ایک تھے۔
ترکی کی مشہور ادبی شخصیت خالدہ ادیب خانم کے مطابق ’’نامق کمال کی ذات جدید ترکی کی محبوب ترین شخصیت تھی اور ترکی کے افکار و سیاست کی تاریخ میں ان سے زیادہ کسی دوسری شخصیت کی پرستش نہیں کی گئی۔‘‘
