28 نومبر، مشرقی تیمور کا یومِ آزادی

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق مشرقی تیمور نے 28 نومبر 1975ء کو آزادی کا اعلان کیا۔ یاد رہے مشرقی تیمور نے آزادی پُرتگال سے حاصل کی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق مشرقی تیمور، انڈونیشیا کے ساتھ قائم ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کا دارالحکومت دیلی (Dili) ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق سنہ 2018ء کی مردم شماری میں اس کی آبادی 12 لاکھ 68 ہزار نفوس پر مشتمل تھی۔ کرنسی امریکی ڈالر ہے۔ اس کی سرکاری زبانیں پُرتگالی اور "Tetun” ہیں۔