ادبی نشست کی مختصر تعریف

ادبی تقریبات کے لیے چند دوستوں کا اکھٹے مل بیٹھنا نشست (Sitting) کہلاتا ہے۔
مجلس، محفل، بیٹھک، اجلاس، فنکشن، جلسہ، وغیرہ میٹنگ یعنی نشست کہلاتے ہیں۔
ادبی نشستیں درحقیقت فروغِ ادب اور فروغِ زباں کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ دبستانِ لکھنؤ اور دبستانِ دہلی ایسے دبستانوں کے قیام کا پس منظر بھی ایسی ہی محافل سے ممکن ہوا۔
آج کے ترقی یافتہ دور میں ادبی نشستوں کا رجحان عام ہے۔
(ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی تالیف ’’اصنافِ اُردو‘‘، مطبوعہ ’’بُک کارنر، جہلم پاکستان‘‘ کے صفحہ نمبر 125 سے انتخاب)