معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "thepeoplehistory.com” کے مطابق 13 نومبر 1969ء کو ہزاروں امریکی عوام نے واشنگٹن ڈی سی میں جنگِ ویت نام کے خلاف "March against Death” کے نام سے احتجاجی مارچ کیا۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ پُرامن مارچ "The New Mobilization Committee” نامی تنظیم کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد صرف اور صرف ویت نام جنگ کا خاتمہ تھا۔