6 نومبر، ابراہام لنکن امریکہ کے صدر منتخب ہوئے

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق 6 نومبر 1860ء کو ابراہام لنکن امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ایک ڈاکیے اور کلرک سے زندگی شروع کرکے ’’ابراہام لنکن‘‘ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سولہویں صدر بنے۔ اپنی ذاتی محنت سے قانونی امتحان پاس کرکے وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ اپنی ہمت اور محنت کے بل بوتے پر آہستہ آہستہ امریکن کانگرس کے رکن بن گئے۔ 1856ء میں امریکہ کی جمہوری جماعت میں شامل ہو گئے اور آج کی تاریخ یعنی 6 نومبر 1860ء میں امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ۔