26 اکتوبر، اعجاز رحمانی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق اردو زبان کے شاعر اور نعت خواں، اعجاز رحمانی 26 اکتوبر 2019ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
12 فروری 1936ء کو ہندوستان کے مشہور شہر علی گڑھ کے محلّہ اسرا میں سید ایوب علی کے گھر پیدا ہوئے۔پورا نام سید اعجاز علی رحمانی تھا۔ دینی تعلیم علی گڑھ ہی میں حاصل کی۔ 1954ء میں پاکستان منتقل ہوگئے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے رکن رہے ۔ پہلی نعت 1955ء میں لکھی۔ نعت خواں بھی تھے ۔ 14 کتابوں کے مصنف تھے۔