وکی پیڈیا کے مطابق سنہ 60ء کے انڈین سپر سٹار ’’شمی کپور‘‘ 21 اکتوبر 1931ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔
اصل نام شمشیر راج کپور تھا۔ ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر بھی رہے۔ 1950ء تا 1970ء بھارتی سنیما میں ایک اہم اداکار کے طور پر جانے اور مانے جاتے تھے۔
بی بی سی اردو سروس کے مطابق کیریئر کا آغاز 1953میں فلم ’’جیون جیوتی‘‘ سے کیا۔ شہرت کی بلندیوں کو 1961ء میں بننے والی فلم ’’جنگلی‘‘ میں چھوا۔ 1960ء کی دہائی میں بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکار تھے۔