20 اکتوبر، فضائی ٹریفک کو کنٹرول کرنے والوں کا عالمی دِن

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فضائی ٹریفک کنٹرول کرنے والے ’’ائیر ٹریفک کنٹرولر‘‘ کا عالمی دن 20 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اِس دن کے منانے کا مقصد فضائی سفر کے دوران میں ائیرٹریفک کنٹرولر کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ اس مناسبت سے دنیا بھر کے ہوائی اڈوں پر ائیرٹریفک کنٹرولر کے اعزاز میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔