سافٹ ڈرنکس کا روزانہ استعمال ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھائے

ڈان اردو سروس کی ایک مفصل رپورٹ کے مطابق سافٹ ڈرنکس کا روزانہ استعمال صحت کے لیے کئی مسائل کھڑے کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق: "ان میٹھے مشروبات کو کبھی کبھار پینا تو زیادہ نقصان نہیں پہنچاتا، مگر ان کا روزانہ استعمال ضرور خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، جس کی وجہ ان میں مٹھاس کی مقدار بہت زیادہ ہونا ہے۔ ان مشروبات کو زیادہ پینے سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2، ہائی بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کا خطرہ بڑھتا ہے، جو آگے بڑھ کر ’’ہارٹ اٹیک‘‘ اور فالج کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔”