25 ستمبر، ڈاکٹر غلام مصطفی خان کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ممتاز روحانی شخصیت، محقق، ماہر لسانیات، عالمِ دین، مترجم، ماہرتعلیم اور سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرغلام مصطفی خان 25 ستمبر 2005ء کو انتقال کرگئے۔
یکم جولائی 1912ء کو جبل پور برطانوی ہند میں پیدا ہوئے۔ ناگپور یونیورسٹی، بھارت اور سندھ یونیورسٹی کے صدرشعبۂ اردو کے عہدے پر فائز رہے ۔اردو، عربی، فارسی اور انگریزی میں 100سے زائد کتب تصنیف و تالیف کیں۔ ’’اقبال اور قرآن‘‘ پر ’’اقبال ایوارڈ‘‘ملا۔ مشہور کتابوں میں ادبی جائزے ، فارسی پر اردو کا اثر، علمی نقوش، اردوسندھی لغت، سندھ اردو لغت، حالی کا ذہنی ارتقا، تحریر و تقریر، حضرت مجدد الف ثانی، گلشن وحدت، مکتوبات سیفیہ، خزینۃ المعارف، مکتوبات مظہریہ، مکتوبات معصومیہ، اقبال اور قرآن، معارف اقبال، اردو میں قرآن و حدیث کے محاورات، فکر و نظر اور ہمہ قرآن در شان محمدؐ کے نام سرفہرست ہیں۔