24 ستمبر، الطاف علی بریلوی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی اردو ادیب، صحافی، ماہرِ تعلیم اور تحریکِ پاکستان کے کارکن الطاف علی بریلوی 24 ستمبر 1986ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
10 جولائی 1905ء میں بریلی، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ 1935ء میں سر سید احمد خان کی قائم کردہ آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس سے بطور آفس سیکریٹری اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ تقسیمِ ہند کے بعد کراچی میں اس ادارے کی پاکستان میں شاخ قائم کی اور اس کے زیر اہتمام سر سید گرلز کالج قائم کیا۔ ایک علمی و ادبی سہ ماہی جریدہ العلم بھی جاری کیااور متعدد کتابیں بھی تحریر کیں جن میں ’’حیات حافظ رحمت خان‘‘، ’’چند محسن چند دوست‘‘، ’’مقالاتِ بریلوی‘‘،’’علی گڑھ تحریک‘‘، ’’قومی نظمیں‘‘، ’’طالب علم کی ڈائری‘‘ اور ’’مسلمانوں کی تعلیمی جدوجہد‘‘ قابلِ ذکر ہیں۔