17 ستمبر، انڈین پکاسو ’’ایم ایف حسین‘‘ کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق مشہور ہندوستانی مصورمقبول فدا حسین 17ستمبر 1915ء کو مہاراشٹر (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔
آرٹ کی دنیا میں ایم ایف حسین کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ کم عمر میں والدہ کا انتقال ہو گیا جس کے بعد والد کے ساتھ اندور آ گئے، جہاں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔بھارت کے سب سے مشہور مصوروں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ ’’انڈین پکاسو‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ 1929ء میں رنگوں کو اپنا دوست بنا لیا تھا۔ بمبئی آکر باقاعدہ آرٹ کی تعلیم حاصل کی۔ 1940ء کے عشرے میں ان کا نام آرٹ کی دنیا میں ابھرا۔ تجارتی اعتبار سے ہندوستان کے سب سے کامیاب مصور رہے۔ ایک ارب روپے کے عوض ایک سو پینٹنگز بنانے کا ایک معاہدہ طے کیا جسے انڈیا کی تاریخ میں آرٹ کا سب سے بڑا معاہدہ کہا گیا۔
9جون 2011ء کو انتقال کرگئے۔