معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 16 ستمبر 1963ء کو ملایا اور سنگاپور کے ساتھ دو مزید علاقوں کو ملا کر ملائشیا کے نام پر فیڈریشن کی بنیاد رکھی گئی۔ محض دو سال بعد سنگاپورنے فیڈریشن سے علاحدگی اختیار کرلی۔
ملائیشیا ایک کثیر نسلی، کثیر ثقافتی سماج ہے۔ سب سے پہلے اس علاقے میں دیسی قبائل کے لوگ تھے جوکہ اب بھی موجود ہیں۔ چینی اور بھارتی ثقافتی اثرات یہاں واضح نظر آتے ہیں۔ دیگر ثقافتی اثرات میں فارسی، عربی، اور برطانوی ثقافتیں شامل ہیں۔ 1971ء میں حکومت نے ایک ’’قومی ثقافتی پالیسی‘‘ بنائی جس کے مطابق ملائیشیا کی ثقافت کی بنیاد مقامی ہو جس میں اسلامی ثقافت کی جھلک نظر آتی ہو۔