10 ستمبر، زیب النسا حمید اللہ کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی انگریزی زبان کی ممتاز مصنفہ، شاعرہ، صحافی، پبلشر اور مشہور انگریزی جریدے ’’مرر‘‘ (Mirror) کی ایڈیٹر بیگم زیب النسا حمید اللہ 10 ستمبر 2000ء کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔
پاکستان کی پہلی خاتون ایڈیٹر ہونے کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔25 دسمبر 1921ء کو کلکتہ میں پیدا ہوئیں۔
صحافتی زندگی کا آغاز روزنامہ ’’ڈان‘‘ سے کیا۔ اکتوبر 1951ء میں کراچی سے مشہور انگریزی جریدے ’’مرر‘‘ کا اجرا کیا، جو اپنے گیٹ اَپ اور خبروں اور مضامین کی خوب صورت پیشکش کی وجہ سے بہت جلد پاکستان کا ایک مقبول جریدہ بن گیا۔ اپریل 1972ء تک جاری رہا۔ اس دوران میں اسے ایک مرتبہ بندش کا بھی سامنا کرنا پڑا، مگر اس بندش کو انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔ جہاں ان کے حق میں فیصلہ ہوا اور یوں مرر کی اشاعت دوبارہ بحال ہو گئی۔