وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی شاعر، ناول نگار اور ناقدضیا حسین ضیا 20 اگست 2019ء کو انتقال کرگئے۔
تعلق فیصل آباد سے تھا۔ ایک ناول ’’مابین‘‘ بھی لکھا۔ ان کے تنقیدی اقوال اور شذرات پر مشتمل ’’لوحِ غیر محفوظ‘‘ کتاب نے شہرت عطا کی۔ ’’دروازۂ گل‘‘ان کی نظموں کا مجموعہ ہے جس نے سنجیدہ علمی و ادبی حلقوں میں ضیا کی پہچان بنائی۔
کتابی سلسلہ ’’زرنگار‘‘ ان کا علمی و ادبی دستاویزات پر مشتمل اہم جریدہ تھا، جس کے 71 شمارے شائع ہو چکے ہیں۔