وکی پیڈیا کے مطابق اردو افسانوی ادب کے اولین نقاد سید وقار عظیم 15 اگست 1910ء کو الہ آباد، اُتر پردیش میں پیدا ہوئے۔
الٰہ آباد یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ٹی کیا۔ جامعہ الہٰ آباد اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے تدریس کا آغاز کیا۔ اسی دوران میں حکومتِ ہند کے سرکاری ادبی جریدے ’’آج کل‘‘ کے مدیر ہو گئے۔ قیامِ پاکستان کے بعد محکمہ ٔ مطبوعات و فلم ماہِ نو کے بانی مدیر مقرر ہوئے۔ 1949 ء میں لاہور چلے آئے اور نقوش کی ادارت سنبھالی۔ 1950ء میں اورینٹل کالج لاہور میں اردو کے لیکچرر مقرر ہوئے ۔ 1970ء تک اسی کالج سے وابستہ رہے۔ اسی دوران میں اقبال اکیڈمی، مرکزی اردو بورڈ، مجلس ترقی ادب، مجلس زبان دفتری اور جامعہ پنجاب کے شعبہ و تصنیف و تالیف میں بھی خدمات انجام دیتے رہے ۔ غالب کی صد سالہ تقریبات پر 1969ء میں انہیں ’’پہلا غالب پروفیسر‘‘ مقرر کیا گیا۔
17 نومبر1976ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پائی۔ میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔