معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق فیڈل کاسترو 13 اگست 1926ء کو کیوبا میں پیدا ہوئے۔
ایک اور مؤقر انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق فیڈل کاسترو 19 فروری 2008ء کو 81 سال کی عمر میں کیوبا کی صدارت سے دستبردار ہوئے تھے۔ تقریباً 49 سال مسند اقتدار پر براجماں رہے تھے۔
دوسری طرف وکی پیڈیا کے مطابق فیڈل کاسترو 1959ء سے 1976ء تک کیوبا کے وزیراعظم رہے ۔ پھر 1976ء سے 2008ء تک ملک کے صدر رہے ۔ 2006ء میں طبیعت کی ناسازی کے بعد عوامی منظر عام سے غائب ہو گئے اور پھر 2008ء میں ملک کی باگ ڈور اپنے بھائی ’’راول کاسترو‘‘ کے سپرد کردی۔
فیڈل کاسترو کے دورِ صدارت میں کیوبا اور امریکہ کے تعلقات میں تناؤ رہا لیکن ان کی صدارت چھوڑنے کے کچھ ہفتوں بعد ہی امریکہ اور کیوبا میں سفارتی تعلقات بحال ہو گئے ۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا:’’ ریاستی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں لیکن امریکی پالیسیوں پر بالکل بھی اعتبار نہیں ۔‘‘