وکی پیڈیا کے مطابق اردو ادب کے نامور ناول نگار اور شاعر ابنِ صفی 26 جولائی 1928ء کو الہ آباد، اتر پردیش کے ایک گاؤں نارا میں صفی اللہ کے گھر پیدا ہوئے۔
اصل نام اسرار احمد تھا۔ اردو زبان کے شاعر نوح ناروی رشتے میں ماموں لگتے تھے ۔ اگست 1952ء کو اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ پاکستان آگئے، جہاں کراچی کے علاقے لالو کھیت کے ’’سی ون‘‘ میں 1953ء تا 1958ء رہائش اختیار کی۔ والد 1947ء میں کراچی آچکے تھے ۔
ابنِ صفی کے تحریراتی کاموں میں ’’جاسوسی دنیا‘‘، ’’فریدی حمیدسیریز‘‘ اور ’’عمران سیریز‘‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ افسانے اور طنز و مِزاح بھی لکھتے تھے ۔
26جولائی 1980ء کو (یعنی اپنی سالگرہ ہی کے دن) انتقال کرگئے۔