3 جولائی، ’’دل دل پاکستان‘‘ کے خالق کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق 3جولائی 2019ء کو ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ کے خالق نثار ناسک انتقال کرگئے۔
15 فروری 1943ء کو جنم لیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘‘ سے نوازا۔اردو اور پنجابی میں لکھتے تھے۔ ان کی دو کتابیں ’’چوتھی سمت آ نکلا‘‘ اور ’’دل دل پاکستان‘‘ شائع ہوئیں۔ تمغائے حسن کارکردگی سے بھی نوازے گئے۔
نثار ناسک کچھ عرصے سے جزوی طور پر بینائی سے محروم اور ایمنیزیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ آخری دنوں میں کسمپرسی کی زندگی گزاری۔