"peacekeeping.un.org” کے مطابق ہر سال 29 مئی کو اقوامِ متحدہ کی امن فوج کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اَمن دستے ایسے علاقوں میں جہاں لڑائی تھم چکی ہو، امن کی صورت حال کی نگرانی کرتے ہیں اور سابقہ لڑاکا گروہوں کو ایسے معاہدوں پر عمل درآمد میں مدد دیتے ہیں جو اُن کے درمیان دستخط ہوئے ہوں۔
اقوامِ متحدہ کے امن دستوں میں فوجی، پولیس افسر اور دوسرے سویلین شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ لوگ نیلی ٹوپیاں پہنتے ہیں، اس لیے اکثر ’’نیل ٹوپے‘‘ کہلاتے ہیں۔