وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹر سرفراز احمد 22 مئی 1987ء میں کراچی میں پیدا ہوا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹ کے کپتان رہ چکے ہیں۔ کرکٹ کا آغاز 2006ء میں کراچی کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر کیا۔ اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ صرف کچھ ہی میچوں میں دیکھنے والوں کو متاثر کیا۔ اسے انڈر نائن ٹین کا کپتان بنایا گیا۔ اس کی زیر کپتانی پاکستان نے 2006ء میں مسلسل دوسری مرتبہ انڈر نائن ٹین کا عالمی کپ جیتا۔
پاکستانی ٹیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں 2017ء میں champion trophy جیتی۔ اپنی کپتانی میں لگاتار 11 ٹی ٹوینٹی سیریز جیتیں۔ پاکستان کے ٹی ٹوینٹی کے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں۔