18 مئی، سری لنکا کی خانہ جنگی کا یومِ اختتام

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 18 مئی 2009ء کو سری لنکا میں 25 سال سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا۔
مذکورہ خانہ جنگی سری لنکن حکومت اور تامل ٹائیگرز کے درمیان 25سال تک جاری رہی۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق دونوں طرف سے اس میں ایک لاکھ لوگ ہلاک ہوئے۔ خانہ جنگی تامل ٹائیگرز کی شکست پر ختم ہوئی۔