23 اپریل، ولیم شیکسپیئر کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق انگریزی زبان کے مقبول ترین مصنف اور شاعر ولیم شیکسپیئر تیئس اپریل 1564ء کو انگلستان میں پیدا ہوئے۔
انگریزی زبان میں دنیا کے عظیم ترین مصنفین اور ڈراما نگاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔عموماً انگلستان کے قومی شاعر کہلائے جاتے ہیں ۔تصانیف میں تقریباً 38 کھیل،154 گیت، 2 لمبی نظمیں اور ڈھیر ساری چھوٹی نظمیں شامل ہیں۔
ان لکھے گئے کھیل دنیا کی سبھی بڑی زبانوں میں ترجمہ ہوچکے ہیں اورکسی بھی دوسرے مصنف کے کھیلوں کی نسبت زیادہ پیش کیے جاتے ہیں۔
دنیا اردو سروس کے مطابق "شیکسپیئر کی زندگی کے حالات کے بارے میں بہت سے ابہام ہیں۔ اس کے بارے میں لکھنے والوں نے یہاں تک لکھا کہ وہ ایک زمین دار کا ہرن چراتا ہوا پکڑا گیا، یا یہ کہ جب وہ لندن آیا، تو پہلا کام اسے یہ ملا کہ اسے گھوڑوں کی دیکھ بھال کے لیے سائس بنا دیا گیا۔ یہ سب کچھ شاید اس لیے ہوا کہ ڈراما نگار کی حیثیت اس زمانے میں بس یہ تھی کہ وہ ڈراما لکھ کر دے دے۔ ریہرسل کے وقت موجود رہے،اداکاروں کے تلفظ کی طرف دھیان دے۔ کوئی پبلشر اس کے ڈرامے کو چھاپنے پر اس وقت تک رضا مند نہیں ہوتا تھا، جب تک کوئی امیر، ر ئیس یا پیسے والا اس ڈرامے کو سپانسر نہیں کرتا تھا۔ ڈراما نگار کی سوانح عمری چھاپنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ اس لئے ڈراما نگار کی زندگی کے حالات زیادہ تر اندھیرے ہی رہتے تھے ۔ شیکسپیئر کو یہ دن بھی دیکھنا نصیب نہ ہوا کہ اس کے ڈرامے اس کی زندگی میں چھپ سکیں۔ اس کی موت کے سات سال بعد اس کے دو اداکار دوستوں ہنری کونڈل اور جان ہیمنگ نے اس کے دو ڈرامے چھپوا کر مارکیٹ میں پیش کیے ۔ ٹھیک سو سال بعد اس کی باقاعدہ سوانح عمری چھپ کر لوگوں تک پہنچی۔”