(خصوصی رپورٹ) ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع شانگلہ، سوات، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اَپر، چترال لوئر، چترال اَپر اور باجوڑ میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
محکمۂ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کل مشتبہ مریضوں کی تعداد 2061 ہے، جن میں 600 سوات، 167 شانگلہ، 360 بونیر، 256 لوئر دیر، 364 اَپر دیر، 182 ملاکنڈ، 27 چترال لوئر، 7 چترال اَپر اور 98 باجوڑ سے ہیں، جن میں 1423 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ان میں 384 کا تعلق سوات، 137 شانگلہ، 248 بونیر، 176 دیر لوئر،254 دیر اَپر، 167 ملاکنڈ، 8 چترال لوئر، 7 چترال اَپر اور 42 کا باجوڑ سے ہے۔
277 افراد میں اب تک کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں 84 کا تعلق سوات، 22 شانگلہ، 72 بونیر، 30 دیر لوئر، 44 دیر اَپر، 13 ملاکنڈ اور 12کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ ان میں سے 71 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں، جن میں 12 کا تعلق سوات، 5 شانگلہ، 21 بونیر، 9 لوئر دیر، 19 اَپر دیر، 1 ملاکنڈاور 4 کا باجوڑ سے ہے۔ ان مشتبہ افراد میں ابھی تک334افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔
اس طرح کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد18 ہوگئی ہے جن میں 8کا تعلق سوات، 1 شانگلہ، 2 بونیر، 5 دیر لوئر، 1 ملاکنڈ اور 1 کا تعلق باجوڑ سے ہے۔
اس وقت ملاکنڈ ڈویژن میں کرونا وائرس سے پاک ضلع اَپر چترال ہے۔ اب تک اَپر چترال میں 7 مشتبہ مریض سامنے آئے تھے۔ تمام افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ کوئی اور مشتبہ شخص ابھی تک سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے اَپر چترال کو اس وائرس سے پاک ضلع قرار دیاگیا ہے۔
ملاکنڈ ڈویژن میں کرونا وائرس کی وبا کے بعد اب تک 16566 افراد بیرون ممالک سے آئے ہیں جن میں کسی بھی شخص میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ بیرونی ممالک سے آنے والے افراد میں 5199 کا تعلق سوات، 512 شانگلہ، 2153 بونیر، 3695 دیر لوئر، 2164 دیر اپر، 1447 ملاکنڈ، 244 چترال لوئر، 108 چترال اَپر اور 1044 کا تعلق باجوڑ سے ہے۔
بیرونی ممالک سے آنے والے افراد میں 15374 افراد تک محکمۂ صحت کے اہلکاروں کی رسائی ہوئی ہے جن میں 15243 میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ 122 افراد مشتبہ ہیں جن کا ٹیسٹ رزلٹ ابھی آنا باقی ہے۔ اس کے علاوہ 718 تک ابھی تک رسائی نہ ہوسکی۔