وکی پیڈیا کے مطابق ممتاز عالمِ دین ڈاکٹر اسرار احمد 14 اپریل 2010ء کو لاہور میں حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
26اپریل 1932ء کو بھارت کے ضلع ہریانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ پاکستان، بھارت، مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں اپنا دائرۂ اثر رکھتے تھے۔ تنظیمِ اسلامی کے بانی تھے، جو پاکستان میں نظامِ خلافت کے قیام کی خواہاں ہے۔ تنظیمِ اسلامی کا مرکزی ہیڈکوارٹر لاہور، پاکستان میں واقع ہے۔
100 سے زائد کتب تحریر کیں جن میں سے کئی کا دوسری زبانوں میں بھی ترجمہ ہوچکا ہے۔ آپ نے قرآنِ کریم کی تفسیر اور سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کئی جامع کتابیں تصنیف کیں۔