وکی پیڈیا کے مطابق مشہور پاکستانی مفکر، ادیب، افسانہ نگار، قاموس نگار، مدیر اور مترجم سید قاسم محمود 31 مارچ 2010ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
وہ 17 نومبر 1928ء کو کھرکھودا، سونی پت، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔
اردو میں چھوٹی کہانیاں، ناول اور دائرۃ المعارف لکھتے تھے۔ ایک اچھے تدوین کار، نثر نگار اور مترجم تھے ۔ پندرہ دائرۃ المعارف مرتب کیے (جن میں سے سات مکمل نہیں ہوئے ) اس کے علاوہ ایک لغت، تین جلدوں میں کہانیاں، ایک ناول، ریڈیو پاکستان کے لیے پانچ ڈرامے ، ایک فلم کی کہانی (باغی سپاہی) اور بہت سی کتابوں اور رسالوں کا ترجمہ کیا۔