شارک کی تمام اقسام میں "گرین لینڈ” عجیب و غریب خصوصیات کی حامل ہے۔ جس میں کچھ ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔
کم لوگ جانتے ہیں کہ گرین لینڈ شارک 500 سال سے اوپر تک زندہ رہ سکتی ہے۔ اس کی کم سے کم عمر 252 سال جب کہ زیادہ سے زیادہ 512 سال ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کا گوشت زہریلا ہوتا ہے۔
یہ انسانوں پر حملہ نہیں کرتی۔
یہ سمندر میں 2,200 میٹر یا 7,218 فٹ کی گہرائی تک جاتی ہے اور بیشتر وقت سمندر کی تہہ میں گزارنے کو ترجیح دیتی ہے۔
یہ شارک کی تمام اقسام میں سب سے سست رفتار ہے۔ یہ ایک سیکنڈ میں 0.3 میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔