وکی پیڈیا کے مطابق سرسید احمد خان 27مارچ 1898ء کو 81 سال کی عمر میں میں انتقال کرگئے۔اپنے کالج کی مسجد میں دفن آسودۂ خاک ہیں۔
پورا نام سید احمد بن متقی خان تھا، سر سید کے نام سے مشہور تھے ۔انیسویں صدی کے ایک ہندوستانی مسلم نظریۂ عملیت کے حامل، مصلح اور فلسفی تھے۔ ایک نبیل گھرانے میں پیدا ہوئے جس کے مغل دربار کے ساتھ مضبوط تعلقات تھے۔ قرآن اور سائنس کی تعلیم دربار ہی میں حاصل کی۔ اس کے بعد یونیورسٹی آف ایڈنبرا نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی۔
سرسید احمد خان 17 اکتوبر 1817ء میں دہلی میں پیدا ہوئے ۔ آباؤ اجداد شاہ جہاں کے عہد میں ہرات سے ہندوستان آئے۔ دستورِ زمانہ کے مطابق عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم اپنے نانا خواجہ فرید الدین احمد خان سے حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم میں قرآنِ پاک کا مطالعہ کیا اور عربی اور فارسی ادب کا مطالعہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ حساب، طب اور تاریخ میں بھی مہارت حاصل کی۔ جریدے القرآن اکبر کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں ان کے بڑے بھائی نے شہر کے سب سے پہلے پرنٹنگ پریس کی بنیاد رکھی۔
سر سید احمد خان ہی وہ شخصیت تھے جنہوں نے جدید علم کے حصول کی طرف مسلمانانِ ہند کی توجہ مبذول کرائی۔