ماہنامہ جہانگیر ورلڈ ٹائمز نے اپنے ماہِ مارچ کے شمارے میں کچھ دلچسپ مگر عجیب و غریب حقائق کے لیے دو صفحات مختص کیے ہیں۔ ایک حقیقت نومولود بچوں کے حوالہ سے ہے جسے ذیل میں من و عن درج کیا جاتا ہے:
’’دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں چار نومولود بچوں کا اضافہ ہوتا ہے۔ گویا کہ ہر منٹ میں دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش کا تناسب تقریباً ڈھائی سو اور ہر گھنٹے میں دنیا بھر میں تقریباً 15 ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں۔ گویا روزانہ ہماری دنیا میں تین لاکھ ساٹھ ہزار بچے جنم لیتے ہیں۔‘‘