وکی پیڈیا کے مطابق مشہور صحافی اور پاکستان کے سب سے بڑے انگریزی اخبار ’’ڈان‘‘ کے سابق ایڈیٹر انچیف احمد علی خان 13 مارچ 2007ء کو انتقال کرگئے۔
یکم جولائی 1924ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ اپنے آبائی وطن ہی سے 1945ء میں صحافتی زندگی کا آغاز کیا۔ وہاں ’’ترجمان‘‘ میں کام کیا کرتے رہے ۔ 1976ء میں ’’ڈان‘‘ کے ایڈیٹر بنے۔ پھر چیف ایڈیٹر اور بعد میں ایڈیٹر انچیف بن گئے۔سن 2000ء میں ریٹائرمنٹ تک اس عہدے پر فائز رہے۔ طویل عرصہ تک ایڈیٹر رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں جب کہ صحافتی زندگی نصف صدی پر محیط ہے۔ 28 سال تک ڈان کے ایڈیٹر رہے ۔ زندگی میں کئی بار آمرانہ حکومتوں اور حکومتوں کے آمرانہ رویوں کا نشانہ بنے، مگرہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا۔ حکومت کی جانب سے ایوارڈ دیے جانے کی پیشکش دو مرتبہ مسترد کی۔