’’جیک ما‘‘ (Jack Ma) نے ایک دفعہ سکول کے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مَیں وہ انسان ہوں جس نے پرائمری سکول کا امتحان دو بار فیل کیا۔ دو بار مڈل سکول کے امتحان میں ناکام رہا اور یہی کارکردگی کالج میں بھی دکھائی۔ کالج میں داخلہ کے امتحان کے موقع پر ’’ریاضی‘‘ (Maths) کے مضمون میں 120 نمبر میں سے بہ مشکل ایک نمبر ہی لے پایا۔ اسے ہارورڈ یونیورسٹی نے 10 بار مسترد کیا۔ کالج کے بعد 30 مختلف جابز کے لیے ایپلائی کیا، لیکن ہر جگہ سے مسترد ہوکر ناکام لوٹنا پڑا ۔’’کے ایف سی‘‘ میں جاب کے لیے 24 بندوں نے ایپلائی کیا، 23 کو لیا گیا، ایک کی درخواست رد کی گئی اور وہ کوئی اور نہیں مَیں ہی تھا۔ آن لائن شاپنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’علی بابا‘‘ کی بنیاد رکھنے کے بعد تین سال تک ایک بھی پائی کمانے میں کامیاب نہیں ہوا، مگر ماضی میں یہ ناکام ترین سمجھا جانے والا شخص آج 39.1 بلین ڈالرز کا مالک ہے۔‘‘
