19 فروری، فیڈل کاسترو صدارت سے دستبردار

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق فیڈل کاسترو 19 فروری 2008ء کو 81 سال کی عمر میں کیوبا کی صدارت سے دستبردار ہوئے۔ تقریباً 49 سال مسند اقتدار پر براجماں رہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق فیڈل کاسترو 1959ء سے 1976ء تک کیوبا کے وزیراعظم رہے۔ پھر 1976ء سے 2008ء تک ملک کے صدر رہے۔ 2006ء میں طبیعت کی ناسازی کے بعد عوامی منظر عام سے غائب ہو گئے اور پھر 2008ء میں ملک کی باگ ڈور اپنے بھائی ’’راول کاسترو‘‘ کے سپرد کردی۔
فیڈل کاسترو کے دورِ صدارت میں کیوبا اور امریکہ کے تعلقات میں تناؤ رہا لیکن ان کی صدارت چھوڑنے کے کچھ ہفتوں بعد ہی امریکہ اور کیوبا میں سفارتی تعلقات بحال ہو گئے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا:’’ ریاستی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں لیکن امریکی پالیسیوں پر بالکل بھی اعتبار نہیں ۔‘‘
امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تنقید کرتے ہوئے 2004ء میں صدر جارج ڈبلیو بش کی پالیسیوں کو فراڈ قرار دیا، جب کہ 2011ء میں امریکی صدر براک اوباما کو بے وقوف ٹھہرایا۔