دنیا اردو سروس کے مطابق پالک کے کئی فوائد ہیں، جن میں سے ایک ہم یہاں نقل کرتے ہیں، تاکہ قارئین اسے اپنی غذا کا حصہ بناکر فائدہ سمیٹیں: ’’اگر آپ بینائی کی حفاظت چاہتے ہیں، تو خود بھی پالک کھائیے اور بچوں کو بھی اس سبزی کے استعمال کا عادی بنائیے۔ یہ گرتی ہوئی یا کمزور بینائی کو سنبھالا دیتی ہے اور موتیابند سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔‘‘
