تبت، بدھ متوں کی تجہیز و تکفین کی عجیب و غریب رسم

"دنیا اردو سروس” نے حالیہ مختلف مذاہب میں تجہیز و تکفین کے بارے میں رائج عجیب و غریب رسومات کے حوالہ سے ایک مفصل تحریر شائع کی ہے جس میں ایک تبت کے بدھ متوں کے حوالہ سے بھی ہے۔ تجہیز و تکفین "سکائی بورئیل” (Sky Burial) تبت کے بدھ متوں میں عام ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس طریقے سے وہ اپنے پیاروں کی روح کو جنت میں بھیج سکتے ہیں۔ اس رسم میں مردہ جسموں کو باہر پھینک دیا جاتا ہے۔ عام طور پر ان کے ٹکڑے کر دیے جاتے ہیں، تاکہ انہیں پرندے یا جانور کھا جائیں۔ یوں ان کے دو مبینہ مقاصد پورے ہوتے ہیں، جسم ٹھکانے لگ جاتا ہے، جس سے روح آزاد ہو کر چلی جاتی۔ علاوہ ازیں جانوروں کی خوراک بننے سے زمینی حیات کی مدد ہو جاتی ہے، اور اسے کچھ کھانے کو مل جاتا ہے۔