وکی پیڈیا کے مطابق مشہور صحافی، دانشور اور کالم نویس ارشاد احمد حقانی 24 جنوری 2010ء کو 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
وہ 6 ستمبر 1928ء کو قصور میں پیدا ہوئے ۔ اپنی نوجوانی میں جماعت اسلامی سے وابستہ رہے اور پچاس کی دہائی میں جماعت اسلامی کے جریدے ’’تسنیم‘‘ کے لیے بھی کام کیا۔
اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز گورنمنٹ کالج قصور میں بحیثیت لیکچرار کیا۔ 1981ء میں جب لاہور سے جنگ اخبار کی اشاعت شروع ہوئی تواس کے ساتھ منسلک ہو گئے۔ روزنامہ جنگ کے سینئر مدیر رہے۔ کالم ’’حرفِ تمنا‘‘ کے عنوان سے شائع ہوتا رہا۔ 1996ء میں جب صدر سردار فاروق احمد خان لغاری نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت ختم کی، تو ملک معراج خالد کی نگران کابینہ میں وزیرِ اطلاعات بھی رہے ۔ طویل عرصے سے عارضۂ قلب میں مبتلا تھے۔ مرحوم کو قصور میں موجود ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔