یہ مراکش کے معروف سیاحتی مقام ’’مراکش‘‘ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ اس کا مینار مؤحدین کے خلیفہ ’’یعقوب المنصور‘‘ (1184ء تا 1199ء) کے دورِ حکومت میں مکمل ہوا۔
یہ مسجد کُتبیہ اس لیے کہلاتی ہے، کیوں کہ اس کے نیچے کتابوں کی دکانیں تھیں۔ اُس زمانے میں مراکش میں لکھنے پڑھنے کا شوق انتہا درجے کو پہنچا ہوا تھا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کتابوں کی اِن دکانوں کی تعداد ڈھائی سو تھی۔
مسجد کا مینار 69 میٹر (221 فٹ) بلند ہے۔ یہ مینار، طرزِ تعمیر میں اپنے ہم عصر میناروں اشبیلیہ کے جیرالٹر اور رباط کے برج الحسان جیسا ہے۔
(ماہنامہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز‘‘ دسمبر 2018ء کے صفحہ نمبر 66 سے انتخاب)