دیوارِ چین کیوں تعمیر کی گئی؟

دیوارِ چین کی تعمیر اگرچہ خانہ بدوش قبیلوں کے حملوں کو روکنے کے لیے کی گئی تھی، مگر ایک مؤرخ کے مطابق شائد اس کا مقصد یہ بھی تھا کہ چینی لوگ غیر چینیوں سے کوئی رابطہ نہ رکھیں۔ اس لیے چین کی تہذیب میں جو بھی ایجادات ہوئیں، وہ اس کے اپنے اندرونی ضروریات اور اثرات کے تحت ہوئیں۔ چینی اپنی تہذیب کے سلسلے میں ارتقائی عمل کو تسلیم نہییں کرتے ہیں۔ ان کی دلیل ہے کہ ان کی تہذیب ابتدا ہی سے پختہ اور ترقی یافتہ تھی۔
(ڈاکٹر مبارک علی کی کتاب ’’تاریخ کے فیصلے سے انتخاب)