وردہ بلوچ "عجائباتِ دنیا” میں سے اپنے انتخاب میں رقم کرتی ہیں: "ارجنٹائن میراڈونا، چے گویرا اور لیونل میسی کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کا ایک اور امتیاز پالتو جانور ہیں۔ اس ملک میں فی فرد پالتو جانوروں کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ ایک جائزے میں 80 فیصد شہریوں نے کہا کہ ان کے پاس کم از کم ایک پالتو جانور ہے۔ اس جائزے میں 22 ممالک کو شامل کیا گیا تھا۔ پالتو جانوروں کے دوست ممالک میں ارجنٹائن کے بعد میکسیکو، روس اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کا نمبر آیا۔”