2 دسمبر، نپولین کا یومِ تاج پوشی

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 2 دسمبر 1804ء کو نپولین (Napoleon) کی تاج پوشی ہوئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق نپولین بوناپارٹ (Napoleon Bonaparte) فرانس کے جزیرے کارسیکا میں 15 اگست 1769ء کو پیدا ہوا۔ وہ فرانس کا سپہ سالار اور شہنشاہ تھا۔ اُس کی زیرِ قیادت فرانسیسی فوجوں نے بہت سارے یورپی علاقوں پر قبضہ کیا۔ بالآخر اسے شکست ہوئی اور اسے ایک جزیرے پر قید کیا گیا۔ بعد میں وہ وہیں مرگیا۔