26 نومبر، ارجن رام پال کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق مشہور بھارتی اداکار ارجن رام پال 26 نومبر 1972ء کو جبل پور، مدھیا پردیش، انڈیا میں ایک فوجی خاندان میں پیدا ہوئے۔
اس کے والد ہندو برہمن جب کہ والدہ سکھ ہیں۔ آپ اکنامکس میں گریجویشن کرنے کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں آئے۔
ارجن رام پال ہندوستان کے اُن گنے چنے اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں سپورٹنگ رول کے لیے ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ مل چکا ہے۔ اس کے علاوہ درجن بھر مختلف فلمی ایوارڈز مختلف اوقات میں ان کے نام ہوچکے ہیں۔
ارجن کی گھریلو زندگی خوشگوار نہیں رہی۔ وہ اپنی سابقہ بیوی کو بیس سال بعد طلاق دے چکے ہیں، جس سے ارجن کی دو بیٹیاں ہیں۔