وکی پیڈیا کے مطابق مشہور پاکستانی کوہِ پیما حسن سدپارہ 21 نومبر 2016ء کو راولپنڈی میں کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
وہ 3 اپریل 1963ء کو سدپارہ گاؤں (سکردو) میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے آٹھ ہزاری چوٹیاں ’’ماؤنٹ ایورسٹ‘‘ سمیت ’’کے ٹو‘‘ ،’’گاشر برم 1‘‘، ’’گاشر برم 2‘‘، ’’نانگا پربت‘‘ اور ’’بروڈ پیک‘‘ سر کی ہیں۔
حسن نے کوہ پیمائی کا آغاز 1994ء میں کیا تھا اور سنہ 1999ء سے پیشہ وارانہ کوہ پیمائی شروع کی تھی۔ سنہ 2007ء تک انہوں نے پاکستان میں واقع آٹھ ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں آکسیجن کی مدد کے بغیر سر کر لی تھیں۔ کوہ پیمائی میں اعلیٰ کارکردگی پر حکومتِ پاکستان نے ان کو سنہ 2008ء میں تمغۂ حسن ِ کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔