3 نومبر، ریشماں کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور لوک گلوکارہ ریشماں 3 نومبر 2013ء کو لاہور میں انتقال کرگئیں۔
وہ پاکستان کے علاوہ ہندوستان میں بھی مقبول ہیں۔ ان کا ایک مشہور گانا ’’لمبی جدائی‘‘ زبان زدِ عام ہے۔انہوں نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کلاسیکی موسیقی کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی۔
بتایا جاتا ہے کہ ان کی عمر بارہ برس تھی جب ریڈیو کے ایک پروڈیوسر سلیم گیلانی (سلیم گیلانی بعد ازاں ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل بھی بنے ) نے شہباز قلندر کے مزار پر انہیں گاتے ہوئے سنا اور انہیں ریڈیو پر گانے کا موقع دیا۔ اس وقت انہوں نے ’’لعل میری‘‘ گیت گایا جو بہت مشہور ہوا۔
انہیں پاکستان میں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ’’ستارۂ امتیاز‘‘ اور ’’لیجنڈز آف پاکستان‘‘ کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔