معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "pinteret.com” کی شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا پانی "Melissani” جھیل کا ہے۔ اس کی شفافیت کو تصویر میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ جھیل کا پانی پوری دنیا میں صاف ترین مانا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق یہ جھیل یونان کے ایک جزیرے "Kefalonia” میں واقع ہے، جو یونان کا چھٹا بڑا جزیرہ ہے۔ 2011ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 35,801 نفوس پر مشتمل تھی۔