کل کا ایک معمولی ڈرائیور آج کا پی ایچ ڈی سکالر

یہ ہیں "V. Kathirsesan” جو کہ عبدالکلام (مشہور ہندوستانی سائنس دان اور ہندوستانی گیارہویں صدر) کے بیس سال تک ذاتی ڈرائیور رہے اور یہ میٹرک فیل تھے۔
انگریزی کی مشہور معلوماتی ویب سائٹ "pinterest.com”کی ایک چھوٹی سی رپورٹ کے مطابق عبدالکلام نے انہیں تلقین کی کہ اپنی پڑھائی جاری رکھیں۔ موصوف نے ان کی نصیحت مان لی اور ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ پڑھتے بھی رہے۔
آپ مانیں یا نہ مانیں مگر آج موصوف پی ایچ ڈی سکالر ہیں۔ ساتھ ساتھ ہسٹری کے پروفیسر ہیں۔