ماہنامہ جہانگیر ورلڈ ٹائمز (اردو) ماہِ اکتوبر 2019ء کے مطابق ’’دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ‘‘ (ای آئی یو) نے ریسرچ اینڈ انالسز ڈویژن کی سالانہ دی گلوبل لائیوبلیٹی انڈیکس 2019ء رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق آسٹریا کا دارالحکومت ’’ویانا‘‘ (Vienna) رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار پایا ہے۔ ای آئی یو کی جانب سے ویانا کو 100 میں سے 99.1 نمبر دیے گئے ہیں۔