مانتے ہیں تاج محل اور لال قلعہ اس بچے کی ملکیت ہیں

جی ہاں، تصویر میں نظر آنے والا یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا پڑپوتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق اس بچے کا تعلق اُس خاندان سے ہے جس نے ہندوستان پر 300 سال تک حکومت کی۔ اس کے آبا و اجداد میں شاہجہاں، اورنگزیب اور اکبر جیسے بادشاہ گزرے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق قانونی طور پر لال قلعہ اور تاج محل اس بچے کی ملکیت ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ آج کل یہ معصوم خطِ غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور بہ مشکل ماہانہ 600 ہندوستانی روپیہ کمانے کی سکت رکھتا ہے۔