اپنے ذاتی معالج سے ساحرؔ کے آخری الفاظ

ساحرؔ لدھیانوی کی خود نوشت سوانح ’’مَیں ساحرؔ ہوں‘‘ از ’’چندر ورما، ڈاکٹر سلمان عابد‘‘ مطبوعہ ’’بُک کارنر پرنٹرز اینڈ پبلشرز، جہلم‘‘ ستمبر 2015ء کے صفحہ نمبر 36 پر ساحرؔ کے آخری الفاظ کچھ یوں درج ہیں:
’’ڈاکٹر کپور!
میں مرنا نہیں چاہتا!!
چہرے پر ہزار چیچک کے داغ سہی، زندگی بہت خوبصورت ہے۔
ڈاکٹر کپور! مَیں مرنا نہیں چاہتا!‘‘