معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق اسٹریلیا کے مشہور رائٹ آرم لیگ برگ باؤلر شین وارن 13 ستمبر 1969ء کوپیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ نے اسٹریلین ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اب کمنٹری کرتے ہیں۔
آپ نے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میچوں میں ایک ہزار سے زائد وکٹیں لی ہیں۔ آپ ایک عرصہ تک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں (708) لینے والے باؤلر تھے۔ آپ کے اس ریکارڈ کو بعد میں سری لنکن کھلاڑی مورلی دھرن نے توڑا۔ اس کے علاوہ آپ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیل اینڈرز میں 3000 رنز اسکور کرنے کی وجہ سے سب سے کامیاب کھلاڑی تصورکیے جاتے ہیں، جس میں ایک بھی سنچری آپ کے نام نہیں۔
