یونان (Greece) میں پلیٹ میں کھانا نہ چھوڑیں، اسے اچھا نہیں سمجھا جاتا بلکہ میزبان کی بے عزتی تصور کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ کھانا مہمان کو پسند نہیں آیا۔ اگر آپ زیادہ کھانا کھانے سے بچنا چاہتے ہیں، یا کوئی ڈش آپ کو مرغوب نہیں، تو بہترین طریقہ یہ ہے کہ کم مقدار میں کھانا پلیٹ میں ڈالیں، تمام ڈشز چکھیں، پھر جو ڈش پسند آئے، اس کو دوبارہ لے سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کا میزبان بے حد خوشی اور عزت افزائی محسوس کرے گا۔
(ماہنامہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز‘‘ ماہِ ستمبر، 2019ء کے صفحہ 103 سے انتخاب)